(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی نوجوان نے گارڈ پر چاقو سے حملہ کیا جس کے ردعمل میں گارڈ نے فائرنگ کی جو غلطی سے اسرائیلی پولیس کے افسر کو لگی اور وہ موقع پر ہلاک ہوگیا۔
صیہونی ریاست اسرائیل کے میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ چند گھنٹوں کے دوران مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی سیکیورٹی اہلکاروں پر چاقو کا یہ دوسرا حملہ ہے۔
رپورٹ کےمطابق گذشتہ رات مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے شفاعت پناہ گزین کیمپ کی چوکی پر چاقو سے حملے میں ایک پولیس افسر ہلاک ہو گیا۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس کا افسر اور ایک اور شہری سیکیورٹی گارڈ ایک بس میں سوار ہوئے جو چیک پوائنٹ پر پہنچی تھی، معمول کی تلاشی کے دوران ایک 13 سالہ فلسطینی نوجوان محمد باسل فتحی زالبانی نے گارڈپر چاقو سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں سیکیورٹی گارڈ نے مبینہ حملہ آور کو بس کے اندر گولی ماری جو گولی غلطی سے 22 سالہ بارڈر فوجی أسيل سواعد کو لگی جو موقع پر ہلاک ہوگیا ۔أسيل سواعد حسینیہ کے شمالی بیڈوین گاؤں کا رہائشی تھا فورس میں نان کمیشنڈ آفیسر تھا۔