(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) "ہم ایسے یکطرفہ اقدامات کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں، جو کشیدگی کو بڑھاتے ہیں اور مذاکرات کے ذریعے دو ریاستی حل کے امکانات کو نقصان پہنچاتے ہیں،”
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے آج جاری ہونے والے اپنے بیان میں اسرائیل کی جانب سے نئی صیہونی بستیوں کی تعمیر کے اعلان پر تشویش کا اظہا رکرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی اراضی پر مزید صیہونی بستیوں کی تعمیر فلسطینیوں کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکا ایسے تمام یکطرفہ اقدامات کی مخالفت کرتا ہے جو کشیدگی بڑھانے اور دو ریاستی حل کے امکانات کو نقصان پہنچانے کا باعث ہیں۔
بلنکن نے کہا، "ہم ایسے یکطرفہ اقدامات کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں، جو کشیدگی کو بڑھاتے ہیں اور مذاکرات کے ذریعے دو ریاستی حل کے امکانات کو نقصان پہنچاتے ہیں،”
بلنکن نے ایک بیان میں تمام فریقوں سے ایسے اقدامات سے گریز کرنے کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا جو اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔