(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ہائی اسکول کے طالبِ علم صیہونی افواج نے 22 نومبر 2022 کو بلاطہ کیمپ میں واقع اس کے گھر سے اغوا کیا تھا۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی عدالت نے مقبوضہ غرب اردن کے شہر نابلس کے بلاطہ مہاجر کیمپ کے رہائشی 16 سالہ عمر قتاوی کو 7 ماہ قید اور 2 ہزار شیکل جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔
ہائی اسکول کے طالبِ علم قتاوی کو اسرائیلی قابض افواج نے 22 نومبر 2022 کو بلاطہ کیمپ میں واقع اس کے گھر سے اغوا کیا تھا۔
صیہونی ریاست کی مختلف جیلوں میں 160 سے زائد فلسطینی بچے قید ہیں جو بدسلوکی اور قید کی سخت شرائط کا شکار ہیں۔