(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )غاصب صیہونی فورسز نے گذشتہ روز بیت لحم کے مشرق میں واقع قصبے العبیدیہ پر چھاپہ مارکارروائیاں کی ، جب کہ آباد کاروں نے اریحا میں شہریوں پر حملہ کیا۔
فلسطینی ذرارئع ابلاغ کےمطابق غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز نے گذشتہ روز بیت لحم کے مشرق میں واقع قصبے العبیدپر دھاوا بولا اور روایتی لوٹ مار کرتے ہوئے شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
صیہونی فورسز نے المزرع کے علاقے پر بھی دھاوا بولا اور علی ظاہر ابو سرحان کے گھر کو گھیرے میں لےلوٹ مار شروع کی جس کے بعد فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئیں۔صیہونی فورسز نے اس دوران متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔
دوسری طرف صیہونی آباد کاروں کے ایک گروہ نے فلسطینی گلہ بان پر اس وقت حملہ کیا جب وہ اریحا کے مغرب میں المراجات کے علاقے میں عرب الملیحات کمیونٹی کے قریب اپنی بکریاں چرا رہا تھا۔
متعدد مسلح آباد کاروں نے شہری علی محمد ملیحات پر اس وقت حملہ کیا جب وہ عرب الملیحات کے علاقے کے قریب چراگاہوں میں بھیڑ بکریاں چرا رہا تھا اور اسے لاٹھیوں سے پیٹا۔