(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فورسز نے قتل عام کے جواز میں ہرزہ سرائی کرتےہوئے کہا ہے کہ مزاحمت کار اسرائیلی فوج پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے ۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایاگیا ہے کہ آج پیر کی صبح صیہونی فورسز نے مقبوضہ غرب اردن کے نواحی علاقے اریحا میں ایک چھاپہ مار کارروائی کی اس دوران فوج پر مزاحمت کاروں کی طرف سے فائرنگ کی اور جھڑپیں شروع ہوئیں اس دوران پانچ فلسطینی مزاحمت کاروں کو شہید کردیا ۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کا تعلق اسلامی مزاحمتی تحریک حماس سے تھا جنہوں نے 28 جنوری کو اسرائیلی فیروید یریھو یہودی بستی میں ایک ریستوران پر حملے کی منصوبہ بندی کی تھی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج نے خفیہ اطلاع پرمشتبہ فلسطینی عسکریت پسندوں کے ٹھکانے پران کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تاہم اس موقع پر جھڑپ میں پانچ فلسطینی مزاحمت کار شہید ہوگئے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق شہدا میں 21 سالہ رأفت وائل عوادات 22 سالہ ومالك لافی، 22 سالہ أدهم مجدی عوادات، 22 سالہ إبراهيم وائل عوادات شامل ہیں جبکہ دیگر کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔