• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

جو بائیڈن سے شاہ اردن کی ملاقات، قبلہ اول کے حوالے سے صیہونی موقف مسترد

جوبائیڈن کا مسجد اقصیٰ میں صیہونی وزیر ایتمار بین گویر کی آمد اور یہودیوں کو عبادت کی اجازت دینے پر تشویش کا اظہار

ہفتہ 04-02-2023
in خاص خبریں, عالمی خبریں, فلسطین
0
جو بائیڈن سے شاہ اردن کی ملاقات، قبلہ اول کے حوالے سے صیہونی موقف مسترد
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں مسجد الاقصی کے احاطے کی قانونی حیثیت کو برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے اسرائیلی مؤقف کو مسترد کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے اردن کے بادشاہ عبد اللہ دوم اور ولی عہد حسین عبد اللہ سے واشنگٹن میں ایک اہم ملاقات کی۔

شاۂ اردن عبد اللہ دوم (جو کہ مسجد اقصیٰ کے متولی بھی ہیں) نے امریکی صدر کو مسجد اقصیٰ میں صیہونی ریاستی دہشتگردی اور غیر قانونی صیہونی آبادکاروں کے اشتعال انگیز دھاووں سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران اسی مسئلے پر دونوں رہنماؤں نے عراق کے وزیراعظم سے بھی ٹیلی فونک گفتگو کی۔

صدر جوبائیڈن نے اردن کے بادشاہ کے مسجد اقصیٰ کے متولی کے طور پر خدمات کو سراہتے ہوئے امریکی مؤقف دہرایا کہ اسرائیل فلسطین تنازع کے خاتمے کے لیے دو ریاستی حل ضروری ہے۔

امریکی صدر نے مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں کے لیے مختص عبادت کی جگہ پر صیہونی وزیر ایتمار بین گویر کی آمد اور یہودیوں کو عبادت کی اجازت دینے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسجد اقصیٰ کی موجودہ حیثیت برقرار رکھا جانا چاہیے۔

Tags: اسرائیلیامریکیجوبائیڈنشاہ اردنصیہونیقبلہ اوّلمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.