(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج کا کہناہےکہ مزاحمت کاروں نے غزہ سے اسرائیلی شہروں کو راکٹوں سے نشانہ بنایا جس کے ردعمل میں بمباری کی گئی۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی فضائیہ نے تیسرے روز بھی گذشتہ 16 سالوں سے معاشی ناکہ بندی کا شکار مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ کے مختلف علاقوں میں بمباری کی ، فلسطینی ذرائع کےمطابق حملوں میں کسی کے شہید ہونے کی اطلاع نہیں ملی تاہم چارافراد کے زخمی ہوئے۔
دوسری جانب صیہونی ریاست کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے صیہونی فوج کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ غزہ سے اسرائیلی شہر سديروت میں 18 سال قبل حما س کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کی طرف سے داغے گئے میزائل سے ایک غیر قانونی صیہونی آبادکار خاتون کی ہلاکت کی یادگاری تقریب کےموقعے پر داغا گیا جس کو فضائی دفاعی نظام آئرن ڈوم کی مدد سے روک دیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ راکٹ حملے کے ردعمل میں اسرائیلی فورسز نے مزاحمت کاروں کے ٹھکانوں کونشانہ بیایا ۔
واضح رہے کہ صیہونی فضائیہ کی جانب سے گذشتہ تین دنوں سے مسلسل غزہ کے مختلف علاقوں کو بمباری سے نشانہ بنایا جارہا ہے۔