(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) امریکی حکام نے اس حوالے سے کسی بھی تصدیق یا تردید سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں امریکا کا کوئی کردار نہیں ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں امریکی اہلکار کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ امریکی اہلکار نے نام نا ظاہر کرنے کی شرط پر کہا ہے کہ ایران میں دفاعی تنصیب پر ہونے والے ڈرون حملے میں مبینہ طورپر اسرائیل ملوث ہے۔
امریکی حکام کی جانب سے اس الزام کی تردید اور تصدیق کے بغیر کہا گیا ہے کہ ایرانی نیوکلیئر پروگرام پر سفارتی کوششوں کی ناکامی کی صورت میں ایران کے نیوکلیئر اور میزائل پروگرام کو روکنے کیلئے حملے کیے جا سکتے ہیں۔
دوسری جانب ایرانی وزارت دفاع نے تاحال حملوں کا الزام کسی پرعائد نہیں کیا، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللھیان نے ایران میں دفاعی تنصیب پر حملے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے اسے ملک میں انتشار پھیلانے کی ایک کوشش قرار دیا ہے۔
دوسری جانب ایک ٹی وی پروگرام میں ایرانی قانون ساز اسمبلی کے رکن عبداللہ مرزئی نے بیان دیا کے مضبوط قیاس آرائیاں ہیں کہ حملے میں اسرائیل ملوث ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز ایران کے مرکزی شہر اصفہان میں موجود ایک دفاعی تنصیب پر ہونے والے حملے کے بعد ایرانی حکام کا کہنا تھا کہ ایران نے دفاعی تنصیب پر ہونے والے ڈرون حملوں کا ناکام بنا دیا ہے، حملے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔