(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی شہریوں کے خلاف حملوں میں ملوث فلسطینیوں کے لیے موت کی سزا کا قانون مرتب کر رہے ہیں ،شہریوں کو قتل کرنے والوں کا مقدر موت ہوگا۔
غیرقانونی صیہونی ریاست کے نیوز چینل 13 نے اپنی رپورٹ میں انکشافا کیا ہے کہ گذشتہ روز انتہائی دائیں بازو نظریات کے حامل وزیر قومی سلامتی ایتمار بن گویر نے راسخ العقیدہ صیہونی یہودی پارٹی کے اجلاس میں فلسطینیوں کے خلاف دھمکی آمیز زبان کا استعمال کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو فلسطینی بھی اسرائیلی شہریوں کے خلاف حملوں میں ملوث ہوگا اس کو موت کی سزا سنائی جائے گی اسرائیلیوں پر حملہ کرنے والے فلسطینیوں کو برقی کرسی پر بٹھا کر موت کی نیند سلا دیا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقوں میں صیہونیوں کے خلاف حملوں میں ملوث فلسطینیوں کے لیے موت کی سزا کا قانون مرتب کررہے ہیں فلسطینیوں کے گھر تباہ کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا،فلسطینوں کے محلوں میں کرفیو لگانے سمیت گھر گھر تلاشی لیتے ہوئے اسلحہ بھی جمع کیا جائے گا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ شدت پسند صیہونی وزیرانے کہا ہے کہ میں نے حکام کو ہدایت کر دی ہیں کہ وہ مسلح افراد کی نشاندہی کرتےہوئے انہیں حراست میں لینے کے اقدامات کریں۔