(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غیر قانونی شرپسند صیہونی آبادکاروں نے غاصب فوج کے حفاظتی حصار میں قبلہ اول پر دھاوا بولا اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کے نام پر شرانگیزی کی۔
فلسطینی ذرائع کےمطابق آج صبح غیر قانونی صیہونی ریاست کی نام نہاد سیکیورٹی فوسز کے حفاظتی حصار میں درجنوں غیر قانونی شرپسند صیہونی آبادکاروں نے مسجد الاقصیٰ پر دھاوا بولا غاصب فوج کے گھیراؤ سے قبل فلسطینیوں کی بڑی تعداد قبلہ اول میں موجود تھی جنہوں نے صیہونی فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ’اللہ اکبر‘ کے فلک شگاف نعرے لگائے جس سے قبلہ اول کی فضا گونج اٹھی۔
شرپسند صیہونی آبادکاروں نے یہودی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے نام پر شرانگیزی کی اور اسلام مخالف نعرے لگائے۔
اس دوران فلسطینی نوجوانوں نے قابض فوج پر سنگ باری کی جب کہ دوسری طرف سے قابض فوجیوں نے فلسطینی نمازیوں کو قبلہ اول سے باہر نکالنےکے لیے ان پر طاقت کا استعمال کیا اور ان پر صوتی بم برسائے۔