(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی وزیراعظم کاکہنا ہے کہ اسرائیلی شہریوں کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے، دہشتگردانہ حملوں کا فوری اور بھرپورجواب دیا جائے گا۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی انتہائی دائیں بازو کی حکومت کے سربراہ بن یامین نیتن یاہو نے گذشتہ روز سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا ہےکہ اسرائیلی شہریوں کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے، دہشتگردانہ حملوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا ان کا بھرپور اور فوری جواب دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں گذشتہ دو روز کے دوران دو علیحدہ علیحدہ حملے ہوئے جس کی ذمہ داری تاحال کسی گروہ نے قبول نہیں کی ہے تاہم جہادی تنظیموں کی جانب سے ان حملوں کو سراہا گیا ہے، ان حملوں میں تو غیر قانونی صیہونی آبادکار ہلاک ہوئے اور 6 زخمی ہوئے۔