• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مسلح صیہونی آبادکاروں کے فلسطینیوں پر حملے جاری، متعدد زخمی

مزاحمت پر صیہونی فورسز نے آنسو گیس کی شیلنگ اور فائرنگ کی، جس کے باعث متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات  ملی۔

پیر 30-01-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
مسلح صیہونی آبادکاروں کے فلسطینیوں پر حملے جاری، متعدد زخمی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فورسز کی سرپرستی میں غیر قانونی صیہونی آبادکاروں  نے متعدد مقامات پر فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ، املاک کو نقصان پہنچایا اور لوٹ مار کی۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز کی شہہ پر غیر قانونی  مسلح  صیہونی آبادکاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے  اوربیت المقدس کے مختلف علاقوں میں فلسطینی آبادیوں اور  شاہراہوں پر فلسطینی شہریوں پر حملے کئے۔

فلسطینیوں کی جانب سے مزاحمت پر صیہونی فورسز نے آنسو گیس کی شیلنگ اور فائرنگ کی، جس کے باعث متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملی۔

نبی صالح نامی گاوں میں فلسطینی نوجوانوں اور قابض فورسز کے درمیان جھڑپ ہوئی۔متعدد فلسطینیوں کی اندھا دھند پھینکے گئے آنسو گیس کی وجہ سے حالت سخت خراب ہو گئی۔ جبکہ ایک فلسطینی  نوجوان  ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔

دوسری جگہ سلفیت میں  درجنوں یہودی آباد کاروں نے یوسف گاوں کو جانے والی مین روڈ بلاک کر دی۔ جس سے فلسطینی شہریوں کی گاڑیاں رک گئیں۔ اس دوران یہودی آباد کاروں نے پتھراو بھی کیا ، جس سے کئی فلسطینیوں کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ۔ تاہم کسی  شہری کے زخمی ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

 دریں اثنا الخلیل میں قابض فورسز نے کئی فلسطینیوں سے تفتیش کی ہے ۔ ان میں فلسطینی  صحافی احمد حلایقہ بھی شامل ہیں۔ یہ واقعہ بیت عمر ٹاون میں الخلیل کے شمالی حصے میں پیش آیا۔ تاہم تفتیش کے بعد ان فلسطینیوں کو چھوڑ دیا گیا۔

مغربی کنارے کے ہی علاقے میں فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیلی قابض فورسز کی طرف سے بڑھی ہوئی کارروائیوں کے خلاف پتھراو کیا۔ پتھراو کا یہ واقعہ بھی بیت عمر ٹاون میں پیش آیا۔

 واضح رہے دو دن سے اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں اپنی نفری میں اضافہ کر دیا ہے۔ مختلف مقامات پر قابض فورسز کے  عارضی  چیک پوائنٹس بھی قائم کیے  گئے ہیں

Tags: آبادکاراسرائیلیصیہونیفلسطینیمسلحمقبوضہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.