(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ’’ہمارے انجینیرز اسرائیلی ڈرون سے نمٹنے اور اس سے دشمن قوتوں کے بارے میں اہم اور حساس معلومات حاصل کرنے میں کامیاب رہے‘‘۔
مقبوضہ فلسطین میں غیر غیر قانونی صیہونی ریاست کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز کے ظلم و استبداد کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نےگذشتہ سولہ سالوں سے غیر قانونی ناکہ بندی کا شکار محصور شہر غزہ کی فضا میں اسرائیل کے بھیجے گئے ایک جاسوس ڈرون کوقبضے میں لے کراس سے حساس معلومات حاصل کرلی ہیں۔
اپنی آفیشل ویب سائٹ پر القسام بریگیڈز نے صیہونی ڈرون کے پرزوں کی مختلف تصاویر اور معلومات شیئر کرتے ہوئے لیا ہے کہ "خدا کی مدد اور کامیابی سے، شہید عزالدین القسام بریگیڈز غزہ کی پٹی کے خلاف حالیہ جارحیت کے دوران جمعہ کو ایک صہیونی ڈرون کو کنٹرول کرنے میں کامیاب رہے۔ یہ جاسوس ڈرون غزہ کی پٹی کے اندر خصوصی مشن پر تھا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’ہمارے انجینیرز اسرائیلی ڈرون سے نمٹنے اور اس سے دشمن قوتوں کے بارے میں اہم اور حساس معلومات حاصل کرنے میں کامیاب رہے‘‘۔
دوسری جانب صیہونی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ اس کا ڈرون ہفتے کے آخر میں آپریشنل سرگرمی کے دوران غزہ میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔
قابض فوج کے ریڈیو نے کہا کہ ڈرون سے حساس معلومات عیاں ہونے سے سیکیورٹی اور فوجی حلقوں میں خوف پایا جاتا ہے۔