(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) 24 سالہ فلسطینی نوجوان عمر السعدی جنین میں صیہونی فورسز کی دہشتگردی میں شدید زخمی ہو گیا تھا جو آج زخمو ں کی تاب نا لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملا۔
گذشتہ روز جمعرات کو غرب اردن کے شہر جنین اور شفاعت پناہ گزین کیمپ میں غیر قانونی صیہونی فورسز کی بدترین ریاستی دہشتگردی میں ایک بزرگ خاتون سمیت 9 فلسطینیوں کی شہادت اور متعدد زخمی ہوگئے تھے ، زخمیوں میں 24 سالہ فلسطینی نوجوان عمر السعدی آج صبح زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے شہد ہوگیا جس کے بعد جنین میں صیہونی فورسز کی دہشتگردی میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد دس ہوگئی ۔