(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صدمے اور خوف و ہراس کی کیفیت صہیونیوں کے چہروں پر چھائی ہوئی ہے، خاص طور پر انتہا پسند وزیر برائے قومی سلامتی اتمار بن گویر، جن کا ابھی تک کوئی بیان نہیں آیا ہے۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرئیل میں حالیہ اقتدار میں آنے والی انتہائی دائیں بازو کی حکومت میں وزیر برائے داخلی سلامتی ایتمار بن گویر گذشتہ روز فلسطینی مجاہد کے ہاتھوں جنہم واصل ہونےوالے صیہونی آبادکاروں کے قتل کے مقام پر پہنچے تو ان کے چہرے پر صدمے کے ساتھ ساتھ گھبراہٹ کو باآسانی دیکھا جاسکتا تھا ۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے وزیر برائے داخلی سلامتی کو اس واقع پر انتہائی گھبراہٹ کا شکار بتایا جبکہ وزیر جی جانب سے واقع پر کوئی بیان جاری نہیں کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
مشتعل آباد کاروں نے داخلی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر کے آپریشن کے جائے وقوعہ پر پہنچنے پر ان کے خلاف سخت ردعمل کا مظاہر کرتے ہوئے سوالات کئے ہیں کہ یہ حملہ ان کے بطور سلامتی کے وزیر مقرر ہوتے ہوئے ہوا ہے جس کا ان کو جواب دینا ہے تاہم اتیمار بن گویر کی جانب سے صحافیوں اور مظاہرین کی کسی بات کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔