(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) شہید خیری علقم کے دادا کو صیہونی آبادکاروں نے 1998 میں چاقو کےحملے سے شہید کردیا تھا ، شہید خیری علقم کا نام اپنے دادا کےنام پر رکھا گیا تھا۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں ( Neve Yaacov ) ’’نبی یعقوب‘‘ کے قریب الرام قصبے میں فدائی حملہ کر کے آٹھ غیر قانونی صیہونی آبادکاروں کو جہنم واصل کرنےو الے 21 سالہ شہید خیری علقم مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں شفاعت پناہ گزین کیمپ کا رہائشی اور جنین یونیورسٹی میں انجینئرنگ کا طالب علم تھا جس نے گذشتہ روز جنین میں صیہونی ریاستی دہشتگردی میں بزرگ خاتون سمیت 9 فلسطینیوں کے بہیمانہ قتل عام کے ردعمل میں یہ فدائی حملہ کیا اور صیہونی فورسز کی جوابی کارروائی میں شہید ہوگیا۔
خیری علقم کا نام اپنے دادا کے نام پر رکھا گیا تھا جو 1998 میں صیہونی آبادکاروں کی جانب سے چاقو سے کئے جانے والے حملے میں شہید ہوگئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید خیری علقم نے یہ حملہ انفرادی حیثیت میں کیا ہے اس کےپیچھے جو محرکات ہیں وہ گذشتہ روز اسرائیلی ریاستی دہشتگردی میں بہیمانہ طورپر شہید کئے جانے والے معصوم فلسطینی ہیں۔