• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

ویسٹ ایشیا بیس بال کپ: فلسطینی بیس بال ٹیم پاکستان پہنچ گئی

ایونٹ میں بنگلہ دیش، افغانستان، فلسطین، نیپال اور سری لنکا سمیت 7 ممالک کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں

جمعہ 27-01-2023
in پاکستان, خاص خبریں, فلسطین
0
ویسٹ ایشیا بیس بال کپ: فلسطینی بیس بال ٹیم پاکستان پہنچ گئی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) سات ملکی ٹورنا منٹ میں بھارتی ٹیم کی عدم شرکت کے باعث اب یہ مقابلہ  چھ ممالک کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پاکستان بیس بال فیڈریشن کے زیر اہتمام ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 27 جنوری سے اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا، جس میں بھارت، بنگلہ دیش، افغانستان، فلسطین، نیپال اور سری لنکا سمیت 7 ممالک کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔

نائب صدر ایشین بیس بال فیڈریشن سید فخر شاہ کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش اور  نیپال کی ٹیمیں ایونٹ میں شرکت کیلئے گذشتہ روز پاکستان پہنچ گئیں ہیں جبکہ جبکہ افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج 26 جنوری کو اسلام آباد پہنچیں گی۔

ٹورنامنٹ میں اصل میں سات ٹیمیں شامل تھیں لیکن بھارتی اسکواڈ کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت نے پاکستان میں کھیلنے اجازت دینے سے انکار کردیا اور بھارتی کلیرنس نہ ملنے کی وجہ سے بھارتی کھلاڑی پاکستان نہ پہنچ سکے حالانکہ حکومت پاکستان نے بھارتی بیس بال اسکواڈ کو ویزے کئی ہفتے پہلے جاری کردئیے تھے۔

بھارتی ٹیم کی عدم شرکت کی وجہ سے ٹورنامنٹ سات ملکی سے اب چھ ملکی ٹورنامنٹ بن گیا۔ اسپورٹس منتظمین نے بھارتی حکومت کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے جبکہ فلسطینی بیس بال ٹیم کے پاکستان کے سفر کیلئے اسرائیلی حکومت کی سہولت کاری کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

انٹرنیشنل ٹورنامنٹ روبن لیگ سسٹم کے تحت کھیلا جائے گا جبکہ ٹیم منیجرز کی میٹنگ اور پری ٹورنامنٹ پریس کانفرنس آج وپاکستان سپورٹس کمپلیکس میں ہوگی۔

ٹورنامنٹ کے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے پاکستان اسپورٹس بورڈ اور اسپورٹس بورڈ پنجاب نے بھرپور تعاون کیا۔

Tags: اسپورٹس کمپلیکساسرائیلیبیس بال کپپاکستانفلسطینیویسٹ ایشیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.