(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس کا کہناہے کہ صیہونی فوج کو جنین اور کیمپ میں کیے گئے قتل عام کا حساب دینا ہوگا اور مزاحمت کاروں کی جانب سے ردعمل کی کاروائی میں تاخیر نہیں کی جائے گی۔
غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے نائب سربراہ شیخ صالح العاروری نے گذشتہ روز صیہونی فورسز کے ہاتھوں جنین اور کیمپ میں ہونےوالے قتل عام جس میں بزرگ خاتون سمیت نو فلسطینی شہید ہوئے افسوسناک واقع پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کو قتل عام کا حساب دینا ہوگا مزاحمت کاروں کی جانب سے ردعمل کی کاروائی میں تاخیر نہیں کی جائے گی۔
اپنے بیان میں انھوں نے کہاکہ فلسطینی عوام کا عزم قابض فوج کے جرائم سے زیادہ مضبوط ہے، ایسی کارروائیوں سے جنین اور مغربی کنارے کے عوام، اور ان کی مزاحمت نہیں ٹوٹ سکتی، اسرائيلی جارحیت اس کو مزید بڑھائے گی۔
العاروری نے مزاحمتی تحریک پر پر زور دیا کہ وہ دشمن کو منہ توڑ جواب دیں، مغربی کنارے اور تمام مقبوضہ علاقوں میں اس کا سامنا کریں۔انہوں نے فلسطینی عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ تمام دستیاب وسائل سے قابض افواج کا مقابلہ کریں۔