(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی صدر محمود عباس نے جنین کیمپ میں شہید ہونے والوں کے لیے 3 روزہ سوگ اور پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان کردیا۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں غیر قانونی صہیونی ریاست کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز کی ریاستی دہشتگردی میں معمر خاتون سمیت9 فلسطینیوں کی شہادت پر فلسطینی صدر محمود عباس نے گہرے غم اور دکھ کا اظہا رکرتے ہوئے تین روزہ سوگ اکا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ صیہونی فورسز کا جنین کیمپ میں یہ فوجی آپریشن 2002 میں الاقصیٰ انتفادہ کے بعد سب سے بڑا آپریشن ہے جس میں نو فلسطینی شہید اور خواتین اور بچوں سمیت درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔