(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی مجاہدین کے حملوں میں ایک صیہونی فوجی افسر زخمی ہوگیا جبکہ آبادکاروں کے حملوں کو بھی پسپا کردیا گیا۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک جانب غیر قانونی صہیونی ریاست کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز کے نہتے فلسطینیوں پر مظالم جاری ہیں اسرائیلی فوج فلسطینیوں کا قتل عام کررہی ہے تو دوسری جانب فلسطینی مجاہدین کے غاصب فورسز پر حملے جاری ہیں ۔
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے میں مزاحمتی جنگجوؤں نےصیہونی فوسز پر مختلف مقامات پر 21 مزاحمتی کارروائیاں کیں، جن میں فائرنگ ، دھماکہ خیز آلات سے حملے ، مولوٹوف کاک ٹیل اور سنگ باری شامل ہےاس دوران فلسطینی نوجوانوں نے مسلح آبادکاروں کے حملوں کو بھی پسپا کیا۔
فلسطینی انفارمیشن سینٹر "ماتی” نے مغربی کنارے میں بڑھتی ہوئی مزاحمتی کارروائیوں کے دوران ایک صیہونی فوجی افسر کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے ۔