(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) رواں سال کے آغاز سے اب تک صیہونی فوج نے 19 فلسطینیوں کو شہید جبکہ خواتین سمیت درجنوں کو زخمی اور سیکڑوں کو گرفتار کیا ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق اور غیر قانونی صہیونی ریاست کی دہشتگردی پر نظر رکھنے والی تنظیم الضمیر کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غاصب صیہونی ریاست کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز نے رواں سال کے پہلے مہینے میں اب تک 19 فلسطینیوں کو شہید کیا ہے ، شہدا ء میں چار بچے بھی شامل ہیں ،جبکہ مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی کارروائیوں کے دوران خواتین سمیت کم سے کم 60 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس دوران صہیونی فورسز نے سیکڑوں کو گرفتار کیا ہے جن میں متعدد طلبا بھی شامل ہیں ۔