(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب صہیونی فوج نے فلسطینی نوجوان کو اس وقت اپنی بربریت کا نشانہ بنایا جب وہ اسرائیلی فوج کو فلسطینی گھروں میں لوٹ مار سے روکنے کی کوشش کررہا تھا۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کےمطابق آج شام مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرقی علاقے شفاعت پناہ گزین کیمپ میں غیرقانونی صہیونی فورسز نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے فلسطینی گھروں میں روایتی لوٹ مار شروع کی اور مکینوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے ردعمل میں فلسطینی نوجوانوں نے احتجاج کیا۔
غاصب صہیونی فورسز نے مظاہرین کومنتشر کرنے کےلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور براہ راست فائرنگ کی جس کی زد میں آکر 17 سالہ فلسطینی نوجوان محمد علی صلح سینے میں گولی لگنے سے شہید ہوگیا۔