(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی "سیکیورٹی افسر” فلسطینیوں مجاہدین کی فائرنگ سے اس وقت زخمی ہوا جب وہ طولکرم کے علاقے میں خفیہ دورے پر تھا۔
غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے ایک عبرانی چینل ’ریشٹ کے اے این‘ نےاپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ رات فلسطینی مزاحمت کاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے کےشمالی شہر طولکرم میں اسرائیلی فوج پر گھات لگا کر حملہ کیا۔
حملے میں خفیہ دورے پر آئے ہوئے اسرائیلی خفیہ ایجنسی “شاباک” کا ایک افسر زخمی ہوگیا ، زخمی اسرائیلی خفیہ ادارے کے اہلکار کو اسرائیلی فوج نے اپنی تحویل میں لے لیا اور اسے فوری طور پرعلاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
’شاباک‘ کا یہ افسر فوجی آپریشن کے دوران اس وقت زخمی ہوا جب کچھ مزاحمت کاروں نے اس کی کار پر فائرنگ کی۔ اسے اس وقت گولی ماری گئی جب وہ طولکرم کے نور شمس کیمپ سے ایک فلسطینی کو گرفتار کر رہا تھا۔