(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی ریاست کے غیر قانونی اقدامات انسانی ہمدردی کے نقطہ نظر سے ناقابل قبول اور اشتعال انگیز ہے۔”
آئرلینڈ کے وزیر خارجہ مائیکل مارٹن نے یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے برسلز پہنچے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں غیر قانونی صہیونی ریاست کے فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری اور یورپی یونین کے تعاون سے تعمیر کردہ اسکولز اور دیگر املاک کی مسماری سمیت دیگر غیر قانونی اور غیر انسانی اقدمات کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یورپی یونین کی مالی امداد سے چلنے والی عمارتوں کی منظم تباہی کا معاوضہ ادا کرے۔
انھوں نے آئرش ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’میرے خیال میں یہ قابل قبول نہیں ہے کہ مسلسل بنیادوں پر یورپی یونین فلسطینیوں اور فلسطینیوں کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کےلئے بہت اہم امداد دے رہی ہے جس کو اسرائیل کی جانب سے عادتاً تباہ کیا جارہا ہے۔”
آئرش وزیر نے مزید کہا کہ جاری تصفیہ کا مسئلہ اور خاص طور پر مسافر یطا کے شہریوں کی بڑے پیمانے پر جبری بے دخلی کسی صورت قابل قابل قبول نہیں ہے۔ "اور یہ ہے، ہمارے خیال میں، انسانی ہمدردی کے نقطہ نظر سے ناقابل قبول [اور] اشتعال انگیز ہے۔”