(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی سیکیورٹی فورسز کے تحفظ میں شرپسندصیہونی آبادکاروں نے قبلہ اول پر دھاوا بولا اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کے نام مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز سرگرمیاں انجاد یں۔
القدس اسلامک فاؤنڈیشن ایڈمنسٹریشن کے بیان کے مطابق سیکڑوں غیر قانونی صہیونی آبادکاروں نے آج صبح نام نہاد اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کے تحفظ میں مسجد اقصیٰ پر دھاوابولا اور اشتعال انگیز سرگرمیوں کو انجام دیتے ہوئے قبلہ اول پر صیہونی ریاست کا پرچم لہرایا اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کے نام پر قبلہ اول کی بے حرمتی کی ۔
شرپسند صیہونی یہودی آباد کاروں کے جانے کے بعد اسرائیلی پولیس بھی مسجد اقصیٰ سے نکل گئی۔
واضح رہے کہ 26 اکتوبر 1994 کو اسرائیل اور اردن کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کے مطابق مسجد الاقصی، اردن کی القدس اسلامک فاؤنڈیشن ایڈمنسٹریشن کے زیر انتظام ہے۔