• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 20 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صیہونی زندانوں میں ساڑھے پانچ سو سے زائد فلسطینی کئی عشروں سے قید

اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینیوں کے جسد خاکی فوت ہونے کے بعد بھی ورثا کو نہیں دیا جاتا ان کو نامعلوم مقامات پر دفن کردیا جاتا ہے

منگل 24-01-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صیہونی زندانوں میں ساڑھے پانچ سو سے زائد فلسطینی کئی عشروں سے قید
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی ریاست میں فلسطینیوں کے خلاف عمر قید کا مطلب تمام عمر کی قید ہے اور عمر قید سے زیادہ کا مطلب ہے سزائے موت  جس میں اکثر موت کے بعد بھی قیدی کی لاش کو  صیہونی حکام اپنی تحویل میں رکھتے ہیں یا خفیہ طورپر نامعلوم مقامات پر دفن کرکے لواحقین کو آخری دیدار سے محروم رکھتے ہوئے ان کی قبر کی بھی کوئی اطلاع نہیں دیتے۔

حال ہی میں اسرائیلی حکومت نے چالیس سال سے جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے قید کیےگئے فلسطینی کریم یونس کو رہا کیا تو اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینی ایک بار پھر میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے۔

سنہ 1983ء کے وسط میں اسرائیلی حکام نے کریم اور ان کے کزن ماہرکو فتح تحریک سے تعلق رکھنے، ایک اسرائیلی فوجی کو اغوا کرنے اور پھر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

ایک اور فلسطینی مار یونس بھی چالیس سال سےپابند سلاسل رہے اور انہیں بھی حال ہی میں رہائی ملی ہے۔ ان چالیس برسوں میں  مقبوضہ فلسطین میں کئی حکومتیں آئیں اور کئی چلی گئیں عالمی سطح پر ناقابل فراموش تبدیلیاں آئیں لیکن اسرائیلی مظالم کا شکار ان فلسطینی قیدیوں کی قسمت کو نا کوئی عالمی ادارہ  بدل سکا اور نا ہی کوئی حکومت ۔

اس وقت اسرائیلی زندانوں میں  552 سے زائد فلسطینی قید ہیں  جن کو اسرائیلی سلامتی کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام  میں عمر قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں ان میں سے اکثریت پر تاحال کوئی جرم ثابت نہیں ہوسکا ہے تاہم شک کی بنیاد پر یہ فلسطینی صیہونی زندانوں میں قید ہیں۔

صیہونی ریاست میں فلسطینیوں کے خلاف عمر قید کا مطلب تاعمر قید ہے اور موت کے بعد بھی قیدی کی لاش کو جیل ہی میں رہنا ہے۔ اس کی مثال چند ہفتے قبل جیل میں فوت ہونے والے ناصر ابو حمید کی لی جا سکتی ہے جو جیل میں فوت ہونے کے بعد بھی قید میں ہے اور اس کا جسد خاکی اس کے ورثا کو نہیں دیا گیا۔

Tags: اسرائیلیصیہونیعمر قیدفلسطینیقیدیکریم یونس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.