(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیل نے درخواست ایران اور روس کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی تعلقات اور ماسکو کی جانب سے ایران کو جدید ایس 400 طیارہ شکن دفاعی نظام کی فراہمی کے بعد اسرائیل خطے میں بالادستی قائم رکھنے کےلئے دی ہے۔
غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے معروف اخبار ’’ٹائمز آف اسرائیل ‘‘ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے اسرائیلی وزارت دفاع نے امریکہ کو ایک سرکاری خط بھیجا اور اس میں اس نے 25 جدید ایف 15 ایکس لڑاکا طیارے خریدنے کی درخواست کردی تھی۔
رپورٹ میں باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزارت دفاع نے پہلے ابتدائی مرحلے میں گزشتہ ہفتے امریکہ کو ایک باضابطہ درخواست بھیجی تھی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات بوئنگ کے تیار کردہ طیاروں کی صحیح تعداد اور اس کی قیمت سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ اسرائیل کو سب سے پہلے نئے طیارے 2028 میں ملیں گے، تاہم وہ اس سلسلہ میں تیزی سے طیاروں کی سپردی کے لیے دباؤ ڈالے گا۔ تل ابیب 25 طیاروں کے ابتدائی آرڈر کو دوگنا کرنے کی درخواست بھی کر سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل کا فیصلہ ایران اور روس کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی تعلقات اور ماسکو کی جانب سے ایران کو جدید ایس 400 طیارہ شکن دفاعی نظام کی فراہمی سے متعلق خدشات کی وجہ سے زیادہ فوری نوعیت کا ہو گیا ہے۔