• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صیہونی ریاست اور مراکش کے درمیان عسکری تعاون بڑھانے پر اتفاق

دونوں ممالک کے درمیان دسمبر 2020 میں سفارتی تعلقات قائم ہوئے تھے

اتوار 22-01-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
صیہونی ریاست اور مراکش کے درمیان عسکری تعاون بڑھانے پر اتفاق
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مراکش کی شاہی مسلح افواج کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ یہ ملاقات شاہ محمد ششم کی ہدایات کے تناظر میں ہوئی۔

مراکش کی شاہی مسلح افواج کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق مراکش کے دارالحکومت رباط میں 16 اور 17 جنوری کو مراکش  اور صیہونی ریاست اسرائیلی دفاعی تعاون کی مانیٹرنگ کمیٹی کی پہلی ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک  کے درمیان عسکری تعاون اور تربیت بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

مراکشی فوج کے آئی جی لیفٹیننٹ جنرل بالخیر الفاروق  نے اسرائیلی وزارت دفاع کے دفتر برائے سیاسی و عسکری امور کے ڈائریکٹر درور شلوم کے ساتھ ملاقات کی۔

اس موقع پر مختلف شعبوں میں دو طرفہ عسکری تعاون بالخصوص لاجسٹکس، ٹریننگ اور سامانِ حرب میں جدید تبدیلی لانے کیلئے بات چیت کی گئی۔ عسکری حکام نے فوجی تعاون مضبوط کرنے اور انٹیلیجنس، ایئر ڈیفنس اور الیکٹرانک وارفیئر میں تعلقات کو وسعت دینے پر غور کیا گیا۔

جنرل الفاروق نے کہا کہ اسرائیل اور مراکش کا عسکری تعاون مشترکہ اعتماد اور حمایت پر مبنی ہے۔ قبل ازیں جولائی 2022 میں اسرائیل کے آرمی چیف اویف کوخاوی نے شمالی افریقی ریاست کا اعلیٰ سطح کا دورہ کیا تھا۔

24 نومبر 2021 کو مراکش اور اسرائیل نے دفاعی شعبے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تھے۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دسمبر 2020 میں سفارتی تعلقات قائم ہوئے تھے۔

Tags: اسرائیلاسرائیلیبالخیر الفاروقشاہ محمد ششمصیہونیمراکش
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.