(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہواور امریکی قومی سلامتی مشیرجیک سلیوان کے درمیان اسرائیل سعودی عرب کے ساتھ تعلقات استوار کرنے پر گفتگو ہوئی۔
امریکی ادارے بلوم برگ کی ایک رپورٹ کے مطابق غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاھو کی امریکہ کے مشیر برائے قومی سلامتی جیک سلیوان سے ملاقات ہوئی جس میں انھوں نے اسرائیل، سعودیہ تعلقات معمول پر لانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ صیہونی وزیراعظم نے امریکہ سے درخواست کی ہے کہ خطے میں ایران کا مقابلہ کرنے کیلئے سعودی عرب کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات ناگزیر ہیں، ذرائع کہنا ہے کہ ملاقات میں ایرانی جوہری پروگرام روکنے کیلئے امریکا اسرائیل کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔