(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوجی دستوں نے ایک گھر پر دھاوا بولا اور ایک گھر کو صیہونی فوج کے بیرک میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جس کے ردعمل میں نوجوانوں نے بھرپور مزاحمت کی۔
فلسطینی ذرائع ابلا غ کےمطابق گذشتہ روزغیرقانونی صہیونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین کے جنوب مغرب میں واقع زبدہ قصبے پر اچانک دھاوا بولا اور علاقے میں اپنی عملداری قائم کرنے کے لئے طاقت کا بھرپور استعمال کیا ، صیہونی فورسز نے آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا جس سے متعدد فلسطینیوں کے لیے سانس لینا دشوار ہو گیا۔
مقامی ذرائع نے اطلاع دی کہ صیہونی فوجی دستوں نے قصبے پر دھاوا بولا اور ایک گھر کو فوجی بیرک میں تبدیل کرنے کی کوشش کی کے خلاف فلسطینی نوجوانوں نے بھرپور مزاحمت کی۔
دریں اثناء، اسرائیلی قابض فوج نے جنین کے یعبد قصبے میں دو بھائیوں سمیت پانچ فلسطینی بچوں کو حراست میں لے لیا۔
قابض سپاہیوں نے ظہر العبد اور نزلہ زید دیہات کے درمیان ایک فوجی چوکی بھی قائم کی اور برطعہ چوکی سے گزرنے والی درجنوں گاڑیوں کو روک کر تلاشی لی۔
مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے راس العامود کے محلے میں مختلف گھروں پر چھاپہ مار کر بچوں کو گرفتار کر لیا۔
اسرائیلی فوج نے شعفاط پناہ گزین کیمپ پر بھی دھاوا بول دیا اور دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔