(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) شرکا ء میں شہریوں سمیت مزاحمت کاروں کی بڑی تعداد شامل تھی جنہوں نے کمانڈر باسم جبرین کی شہادت کا بدلے لینے کا اعلان کیا۔
صیہونی فورسز نے آج صبح مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے 58 سالہ ماہر تعلیم جواد فرید حسین بواقنا اور "جنین بریگیڈ” کے کمانڈر 26 سالہ ادھم محمد باسم جبرین کو گولیاں مار کرشہید کردیا،عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دونوں کو صیہونی فوج کے خفیہ تعینات اسنائپرز نے نشانہ بنایا۔
جنین کے سرکاری اسپتال سے شہداء کے جنازوں کو قبرستان لے جایا گیا جس میں "جنین بریگیڈ” کے اسلحہ برداروں سمیت ہزاروں شہریوں نے شرکت کی جلوس جنازہ کا آغاز ہوا اور سوگواروں نے دونوں شہداء کی میتیں اپنے کندھوں پر اٹھا کر شہر کی گلیوں میں گھوم کر ان کا دیدار کرنے کے لیے ان کے گھروں کی طرف روانہ کیا اور پھر سوگواروں نے جنین کیمپ میں فٹبال اسٹیڈیم میں شہداکی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد شہداء کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔