(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں مزاحمت کاروں کے علاوہ عوامی سطح پر بھی صیہونی ریاست کے خلاف بھرپور احتجاج اور مزاحمتی کارروائیاں دیکھنے میں آرہی ہیں۔
غیرقانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے معروف عبرانی چینل 12 نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیاہے کہ رواں سال سے مقبوضہ فلسطین میں مزاحمت کاروں کی جانب سے کارروائیوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنےمیں آیا ہے ،مزاحمت کار روزانہ کی بنیاد پر اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں کے خلاف کارروائیاں کررہے ہیں تاہم گذشتہ دسمبر سے اس بات کا مشاہدہ کیا گیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے اندرونی علاقوں میں بھی عوامی سطح پر مزاحمتی سرگرمیاں تیز ہورہی ہیں۔ مقبوضہ فلسطینی علاقوں گذشتہ دسمبر سے آج تک 47 مزاحمتی سرگرمیاں دیکھی گئی ہیں۔
ان سرگرمیوں میں سب سے نمایاں الفریدیس، کفر قرہ، نحف، کفر کنا، طمرہ اور مغربی بقاع سے مسجد اقصیٰ تک بسوں کو دوپہر، مغرب اورعشاء کی نمازوں کی ادائیگی کے لیے بسیں چلانا اور مسجد اقصیٰ میں اعتکاف کے لیے قافلے منظم کرنا ہے۔
اندرون فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں 9 مظاہرے ہوئے، 8 عوامی سرگرمیاں، مسجد اقصیٰ سے ربط کے 25 پروگرام تشکیل دیے گئے، 2 رن اوور آپریشن، 1 فائرنگ کارروائی اور 1 ایک دھماکہ خیز ڈیوائس نصب کرنے کی کاروائی شامل تھی۔ اس کے علاوہ مقبوضہ فلسطین میں قابض فوج اور فلسطینی شہریوں کے درمیان کئی مقامات پر تصادم بھی ہوا۔
طمرا، حیفا، اور النقب کے علاقوں نے بالترتیب 9، 7، 6 مزاحمتی کارروائیاں کی گئیں۔ مقبوضہ اندرونی علاقوں کے شہروں اور علاقوں میں مزاحمتی کارروائیوں کی سب سے زیادہ تعداد انہی علاقوں میں ریکارڈ کی گئی۔
مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی قابض فوج اور آبادکار گروہوں کی خلاف ورزیوں اور جرائم میں بھی اضافہ ہوا، جن کی تعداد72 تک پہنچ گئی۔ ان میں سب سے نمایاں نوجوان نعیم محمود بدیر کی شہادت تھی۔ انہوں نے کفر قاسم میں رن اوور آپریشن کیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔