(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی وزیردفاع نے غزہ کے اطراف میں موجود غیرقانونی صیہونی بستیوں اور جنوبی فلسطین میں موجود انہتائی دائیں بازو کے صیہونی رہنما ؤ ں سے ملاقات کی۔
غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے ذرائع ابلاغ کے مطابق صیہونی وزیربرائے دفاع یوو گیلینٹ نے گذشتہ روز اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلی بار مقبوضہ فلسطین کے 16 سالوں سے محصور علاقے غزہ کے اطراف میں موجود غیر قانونی صیہونی بستیوں کا جائزہ لیا اور وہاں مقیم انتہائی دائیں بازو کے صیہونی رہنما ؤں سے ملاقات کی۔اس دوران انہوں نے جنوبی فلسطین میں تعینات اسرائیلی عسکری قیادت سے بھی ملاقات کی۔
ملاقات میں گذشتہ سال اگست کے آغاز میں غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت سے حاصل ہونے والے نتائج پر تبادلہ خیال کیا۔