(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج کے سربراہ نے گیدڑ بھبکی کی میں کہا ہے کہ اگر سیاسی قیادت نے حکم دیا تو اسرائیلی فوج کسی بھی وقت ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کردے گی۔
گذشتہ روز نئی صیہونی حکومت کے تشویشناک اقدامات پر صیہونی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے آئندہ ہفتے ریٹائرہوجانے والے آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل اویف کوخاوی نے کہا ہے کہ ان کے ملک کی تمام فوج سیاسی قیادت کے انتظار میں ہے جیسے ہی حکم ہوگا وہ ایران کی جوہری تنصیبات کو نقشےسے مٹادینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے ایک فوجی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر آزادانہ حملے کا منصوبہ مکمل طور پر تیار نہیں ہے۔
عسکری ذرائع نے یہ عندیہ بھی دیا کہ جنگی طیاروں اور خصوصی گولہ بارود کی خریداری کے ذریعے ایران کے خلاف فوجی حملے کی تیاری جاری رہے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ شام پر اسرائیلی حملے وہاں ایران کی فوجی پوزیشن کو متاثر کرتے ہیں، اسرائیل کو ہر وقت شام، لبنان اور عراق میں ایران کی پوزیشننگ اور خطرات کا سامنا ہے۔