(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) نائب امریکی صدر کملا ہیرس کے دورے کے موقع پر طلبہ نے صیہونی ریاست کے فلسطین پر قبضے اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آزادی اور مساوات کے لیے کام کرنے والی سٹوڈنٹس آرگنائزیشن سے وابستہ درجنوں طلبہ اس وقت فلسطینی پرچم اٹھائے ہوئے احتجاج کرنے کے لیے نکل آئے جب امریکی نائب صدر کامیلا ہیرس یونیورسٹی میں موسمیاتی پالیسی، اور طلباء کی سرگرمی پر تقریر کے لئے کیمپس کے دورے پر آئیں۔
فلسطین کی حماست میں نکلنے والے مظاہرین غیرقانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے لیے امریکی حکومت کی حمایت کے خلاف کھڑے نظر آئے۔مظاہرین نے فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف اپنے نعروں میں کمیلا ہیرس کو بھی نشانہ بنایا ۔
طلبہ نے ‘فلسطین کاز ‘ کی حمایت کرتے ہوئے نعرے لگائے کہ ‘مسئلے کا ایک ہی حل، انتفادہ انقلاب ۔’ انہوں نے صہیونیت کے لیے امداد کی منظور دینے پر جوبائیڈن انتطامیہ کی بھی مذمت کی۔