(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) الاقصیٰ کے قرب و جوار میں صیہونی حکام "حیرت انگیز اور پراسرار” شدت کے ساتھ کھدائیوں میں مصروف ہیں جس سے قبلہ اول کی بنیادوں، دیواروں اور قدیم ڈھانچے کے منہدم ہونے کا خطرہ ہے۔
مقبوضہ بیت المقدس کے امور کے محقق فخری ابو دیاب نے انکشاف کیا ہے کہ غیر قانونی صہیونی ریاست مسجداقصیٰ کی بنیادوں کو منہدم کرنے کے لئے خفیہ طریقے سے غیر معمولی تیزی سے اقدامات کررہی ہے انھوں نے بتایاکہ ’’ان شدید کھدائی کے جاری رہنے کا ثبوت ہدف شدہ علاقے میں کھدائی کے کام کے لیے کارکنوں، آلات اور مشینری کی موجودگی ہے، اس کے علاوہ علاقے کے نیچے سے چٹانوں اور مٹی کو اتارنے اور نکالنے اور مٹی کو تھیلوں میں رکھنے اور ان بیگوں کو نامعلوم جگہوں پر لے جاتے دیکھا گیا ہے۔
فخری ابو دیاب نے بتایا ہے کہ الاقصیٰ کے قرب و جوار میں اسرائیلی کھدائیوں سے مسجد کی بنیادوں، دیواروں اور قدیم عمارتوں کے منہدم ہونے کا خطرہ ہے۔