(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) گذشتہ سال 2022 میں غاصب صیہونی فوج کے ہاتھوں خواتین اور بچوں سمیت 224 افراد شہید اور 500 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے جنین میں گذشتہ روز ہونے والی اسرائیل ریاستی دہشتگردی میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔
جنین میں الرازی ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فواز حماد نے جنین کے جنوب میں واقع قصبے قباطیہ سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ فلسطینی نوجوان عبدالہادی فخری نزل کی بھی شہادت کا اعلان کردیا جس کو گذشتہ روز صیہونی فوجیوں نے گولیاں مار کرزخمی کردیا تھا۔
اس سے قبل 25 سالہ محمد حبیب کمیل کو اسرائیلی فوجیوں نے سر میں گولی مار کر شہید کیا تھا اور اس حملے میں دیگر چار زخمی ہوگئے تھے۔
فلسطینی نوجوان عبدالہادی فخری نازل کو فہرست میں شامل کرنے سے رواں سال کے آغاز سے اب تک صیہونی فوج کے ہاتھوں شہید فلسطینیوں کی تعداد نو ہو گئی ہے جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ سال 2022 میں اسرائیلی قابض فوج کے ہاتھوں 224 افراد شہید ہوئے تھے۔