• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

بن گویر کا اعلان قابل مذمت ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

ایتمار بن گویر نے کہا تھا کہ جو کوئی بھی فلسطینی جھنڈا لہرائے گا اس کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ قائم کیا جائےگا۔

جمعرات 12-01-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
بن گویر کا اعلان قابل مذمت ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) تنظیم کا کہناہے کہ بن گویر کی جانب سے فلسطینی پرچم لہرانےسے روکنے کا فیصلہ "فلسطینی شناخت کو دھندلا کرنے کی ایک بزدلانہ کوشش ہے۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے انتہا پسند صیہونی وزیر برائے قومی سلامتی، ایتمار بن گویر کی جانب سے فلسطینی علاقوں میں فلسطینی پرچم لہرانےکو دہشتگردی قراردینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو اپنے علاقوں میں اپنا قومی پرچم لہرانے کا حق اقوام متحدہ نے دے رکھا ہے اور یہ ان کے انسانی حقوق کا حصہ ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں فلسطینی پرچم لہرانےسے روکنے کے فیصلے کو "فلسطینی شناخت کو دھندلا کرنے کی ایک بزدلانہ  کوشش ہے ۔

واضح رہے کہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نئی انتہائی دائیں بازو کی حکومت کے نئے شدت پسند وزیر برائے سلامتی   ایتمار بن گویر نے عوامی مقامات پر فلسطینی جھنڈا لہرانے والوں کو دہشتگرد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو کوئی بھی فلسطینی جھنڈا لہرائے گا اس کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ قائم کیا جائےگا۔

انھوں نے کہا کہ اسرائیل کا "قانون توڑنے والے دہشت گردانہ جھنڈے نہیں لہرا سکتے اور دہشت گردی کی حوصلہ افزائی نہیں کر سکتے، اس لیے میں نے عوامی مقامات سے دہشت گردی کی حمایت کرنے والے جھنڈوں کو ہٹانے اور اسرائیل کے خلاف اشتعال انگیزی روکنے کا حکم دے دیا ہے”

Tags: اسرائیلیایمنسٹی انٹرنیشنلبن گویرصیہونیفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.