• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صیہونی فوج کے خلاف فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے جاری

مجاہدین نے قلقیلیہ کے مشرق میں عزون قصبے میں آباد کاروں کے حملوں کو پسپا کیا اور ان کی گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔

جمعرات 12-01-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صیہونی فوج کے خلاف فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے جاری
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی مجاہدین نے جنین میں دھاوا بولنے والے صیہونی فوجیوں پر زبردست حملے کئے فائرنگ کی  جس کے بعد تادیر تک جھڑپیں جاری رہیں۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے  مطابق غیر قانونی صہیونی ریاستی دہشتگردی کے خلاف فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے جاری ہیں ۔مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں قابض اسرائیلی فوج اوریہودی آبادکاروں کے خلاف گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزاحمتی کارروائیاں جاری رہیں۔

مقبوضہ  مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں مزاحمت  کاروں نے صہیونی فوج پر 15 مقامات پر مزاحمتی کارروائیاں کی جن میں خاص طور پرفائرنگ کی 3 ، آباد کاروں کی گاڑیوں کی تباہی اور 10 مقامات پر دشمن سے تصادم شامل ہیں۔

فلسطینی مجاہدین نے جنین کے قصبے زبابدہ میں دھاوا بولتے ہوئے قابض فورسز پر فائرنگ کی اور ان سے جھڑپیں ہوئیں۔ طوباس کے قصبے عقبہ پر دھاوا بولنے کے دوران مزاحمتی کارکنوں کی قابض فوج سے جھڑپ ہوئی۔

انہوں نے الخلیل میں "کرمی زور” بستی میں بھی قابض فوج کو گولیوں کا نشانہ بنایا۔ مزاحمتی کارکنوں نے قلقیلیہ کے مشرق میں عزون قصبے میں آباد کاروں کے حملوں کا سامنا کیا اور ان کی گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔

بیت المقدس، رام اللہ، طوباس، قلقیلیہ، جنین، بیت لحم اور الخلیل کے علاقوں میں 10 مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔ اس دوران نوجوانوں نے قابض فوج پر پتھراؤ کیا۔

Tags: اسرائیلیجھڑپیںصہیونیفلسطینیفلسطینی مجاہدینمزاحمت کار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.