• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطینیوں کے خلاف عباس ملیشیا بھی صیہونی ریاست کے شانہ بشانہ

عباس ملیشیا کےجرائم میں دو فلسطینیوں کی شہادت سمیت، 994 سیاسی گرفتاریاں اور سیکڑوں تشدد کے واقعات شامل ہیں

جمعرات 12-01-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
فلسطینیوں کے خلاف عباس ملیشیا بھی صیہونی ریاست کے شانہ بشانہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی اتھارٹی نے گذشتہ سال فلسطینیوں کے خلاف ساڑھے تین ہزار سے زائد جرائم کئے جن میں دو شہادتوں کے ساتھ تشدد اور مکینوں کی لوٹ مار بھی شامل  ہے۔

مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے میں سیاسی قیدیوں کے اہل خانہ پر مشتمل کمیٹی نے اپنی سالانہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے  مقبوضہ فلسطین میں جہاں صیہونی ریاست فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے وہیں عباس ملیشیا بھی صیہونی ریاست کے شانہ بشانہ ہے۔

کی کمیٹی نے 2022 کے دوران فلسطینی شہریوں کے خلاف فلسطینی اتھارٹی کے حکام کی طرف سے کی جانے والی 3,584 خلاف ورزیوں کی تفصیلات بیان کی ہیں۔ عباس ملیشیا کےجرائم میں دو فلسطینیوں کی شہادت سمیت، 994 سیاسی گرفتاریاں، 418 سمن، 250 حملے اور مار پیٹ اور 306 گھروں اور کام کی جگہوں پر چھاپے شامل ہیں۔

مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی اتھارٹی کی خلاف ورزیوں پر مشتمل سالانہ رپورٹ میں کمیٹی نے کہا کہ سال 2022 میں رام اللہ اتھارٹی کی طرف سے طلباء، رہائی پانے والے قیدیوں، سابق سیاسی قیدیوں، اور مزاحمتی کارکنوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا۔

مقبوضہ مغربی کنارے کے گورنریوں میں سال 2022 کے دوران فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے متعدد منظم خلاف ورزیوں کا مشاہدہ کیا گیا، خاص طور پر خالصتاً سیاسی بنیادوں پر گرفتاریاں کی گئیں۔

Tags: اسرائیلیشہادتیںصیہونیعباس ملیشیافلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.