(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض عدالت نے 15 سال قید کی سزا سنانے سے قبل اس کے مقدمے کی سماعت 20 سے زائد مرتبہ ملتوی کی تھی۔
مقبوضہ بیت المقدس میں مرکزی صیہونی عدالت نے مقبوضہ بیت المقدس کے جبل الزیتون کے الطور محلے سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ احمد نعیم ابراہیم اشعیر کو صیہونی آبادکارکو چاقو سے زخمی کرنے کے الزام میں 15سال قید اور 8,000 شیکل کے جرمانے کی سزا سنائی۔
غاصب صہیونی فوج نے نوجوان "عاشر” کو 16 اگست 2016 کو الطور محلے کے قریب صہیونی بستی کے رہائشی ایک آباد کار پر چاقو سے قاتلانہ حملے کے الزام میں حراست میں لیا تھا ،حملے میں آبادکار معمولی زخمی ہوا تھا اس وقت ان کی عمر 19 سال تھی۔