• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

ہزاروں صیہونیوں کا اسرائیل کی نئی شدت پسند حکومت کے خلاف احتجاج

متنازعہ قانونی اصلاحاتی پیکج حکومت کے خلاف قانون سازی کوختم کردے گا حکومت کو اختیار دے گا کہ وہ ججز کے انتخاب کا بھی اختیار دے گا

پیر 09-01-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
ہزاروں صیہونیوں کا اسرائیل کی نئی شدت پسند حکومت کے خلاف احتجاج
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مظاہرین کا کہنا ہے کہ نیتن یاھوں کی سربراہی میں قائم دائیں بازو کی انتہا پسند حکومت عدلیہ کے فیصلوں میں مداخلت کررہی ہے۔

ہفتے کی شام ہزاروں صہیونیوں نے غیرقانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے دارالحکومت "تل ابیب” کے مرکزمیں    وزیر انصاف ياريف ليفين کی جانب سے پیش کردہ متنازعہ قانونی اصلاحاتی پیکج پر احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ دائیں بازو کی انتہا پسند حکومت عدلیہ کے فیصلوں میں مداخلت کررہی ہے اور اس کی وجہ سے ملک میں عدالتی نظام کم زور ہو رہا ہے۔

بدھ کے روز، وزیر انصاف یاریف لیفین  نے ایک متنازعہ قانونی اصلاحاتی پیکج کا اعلان کیا تھا جو ہائی کورٹ آف جسٹس کے قانون سازی اور حکومتی فیصلوں کو جو اسے امتیازی اور/یا غیر جمہوری سمجھتا ہے، کو روکنے کے اختیارات کو نمایاں طور پر محدود کر دے گا، حکومت کو ججوں کے انتخاب کا اختیار دے گا، اور قانون سازی کو ختم کر دے گا۔ اٹارنی جنرل کی طرف سے وزارتوں میں قانونی مشیروں کی تقرری  کا بھی اختیار دے گا۔

مظاہرے کے شرکاء نے سیاہ رنگ کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور نئی حکومت اور اس کے وزیر اعظم نیتن یاہو کی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

مظاہرے میں اسرائیل کی سابق سیاسی شخصیات نے شرکت کی اور انہوں نے نیتن یاھو اور اس کے ٹولے پر اسرائیلی جمہوریت کو تباہ کرنے کا الزام عاید کیا۔

نیتن یاہو حکومت عدلیہ اور اقلیتوں کے خلاف بنیاد پرست ترامیم کرنا چاہتی ہے”نسل پرستی اور امتیازی سلوک” کو قانونی حیثیت دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ ملک کا ایک بڑا طبقہ نیتن یاھو کی پالیسیوں کو”جمہوریت کو نشانہ بنانے” کے طور پر دیکھتا ہے۔

موجودہ اسرائیلی حکومت 6 دائیں بازو کی جماعتوں پر مشتمل ہے، جس میں "لیکود”، "شاس”، "متحدہ تورات یہودیت”، "نوم”، "مذہبی صیہونیت” اور "یہودی پاور پارٹی” شامل ہیں۔

Tags: احتجاجاسرائیلیتل ابیبصیہونیفلطسینینیتن یاھویروشلم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.