• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی گئی تو صیہونیوں کا قبرستان بسادیں گے، مشیر المصری

فلسطین صرف ہمارا ہے صیہونی دشمن کو اسے چھوڑنا ہوگا یا پھر موت کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

جمعہ 06-01-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی گئی تو صیہونیوں کا قبرستان بسادیں گے، مشیر المصری
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی عوام مسجد اقصیٰ کے خلاف صیہونی ریاست کے ہر شیطانی منصوبے کو ناکام بنائیں گے، مسجد اقصٰی ہماری ہے اور صہیونی دشمن کبھی اپنے مکروہ منصوبوں میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔

مقبوضہ فلسطین کے گذشتہ 15 سالوں سے محصور شہر غزہ میں فلسطینی تنظیموں نے صیہونی ریاست کے وزیربرائے قومی سلامتی اور مذہبی جنونی  ایتمار گویر کی جانب سے مسجداقصیٰ پر دھاوے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی اشتعال انگیزی اور مسجد اقصیٰ  کو یہودیانے کی کسی بھی قسم کی سازش کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔

 فلسطینی تنظیموں کی نمائندگی کرتے ہوئے  فلسطینی سکالرز کی انجمن  اور پارلیمنٹ کے رکن  مشیر المصری نے قبلہ اول کے خلاف صہیونی دھا ؤوں کی جانب توجہ دلاتے ہوئے عرب اور مسلم اقوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ اور یروشلم کے تحفظ کے لیے مالی امداد سمیت ہر ممکنہ طریقے سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے آگے بڑھیں۔ انھوں نے کہا کہ قبلہ اول  اور مقبوضہ بیت المقدس کی حمایت کے لیے ان کے ہاں عوامی غم و غصے کا زیادہ اظہار سامنے آنا چاہیے ۔

 انہوں نے زور دے کر کہا ‘اسرائیلی حکومت کی طرف سے مسجد اقصیٰ کے حوالے سے کسی بھی اقدام پر فلسطینی عوام اسرائیلی فوجیوں اور یہودی آباد کاروں کے قبرستان بسا دیں گے۔

 انہوں نے مزید کہا’ فلسطینی عوام مسجد اقصیٰ کے خلاف اسرائیل کے ہر شیطانی منصوبے کو ناکام بنائیں گے، مسجد اقصٰی ہماری ہے اور صہیونی دشمن کبھی بھی اس میں اپنے جھوٹے اور بے بنیاد گھڑے ہوئے دعوے کو حقیقت میں نہیں پا سکے گا۔ خواہ وہ اس کے لیے کتنی ہی کوشش کرتا رہے۔

رکن پارلیمنٹ مشیر المصری نے کہا ‘ مسجد اقصیٰ ہماری سرزمین پر قائم ہے۔ اس لیے اس کے دشمن کو اسے چھوڑنا ہوا گا یہ پھر موت کے لیے تیار رہنا ہوگا ۔

Tags: اسرائیلیصیہونیغزہفلسطینیمشیر المصری
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.