(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) گذشتہ سال صیہونی فورسز نے 132 فلسطینی خاندانوں کو غیر قانونی تعمیرات کاالزام لگا کر بے گھر کیا۔
غیر قانونی صہیونی ریاست کے جرائم پر نظر رکھنے والی کمیٹی کے رکن یوسف الضرام نے بتایا ہے کہ صہیونی فورسز نے گذشتہ روز مغربی کنارے کے شہر نابلس کے جنوب علاے “سی “میں پانچ مزیدفلسطینی خاندانوں کے گھروں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسمار کردیا جس کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔
واضح رہے ماہ نومبر2022 کے دوران 26 فلسطینی خاندانوں کے گھر مسمار کیے گئے تھے۔ جبکہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے علاقوں میں 105 فلسطینی گھروں کے مالکان کو مسماری کے نوٹس دیے گئے۔