(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) عرب وزرائے خارجہ کانفرنس صیہونی ریاست کی نئی حکومت اوران عرب ممالک کے درمیان پہلا باقاعدہ اعلیٰ سطح کا رابطہ ہو گا۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی ریاست کی کے وزیرخارجہ ایلی کوہن نے کہا ہے کہ وہ آئندہ ماہ مارچ میں اسرائیل کے ساتھ ابراہم معاہدے کے عرب پارٹنرز کے ساتھ کانفرنس میں شریک ہوں گے۔
انھوں نے کہا ہے کہ مراکش میں ہونے والی عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کانفرس میں شرکت ، اسرئیل کی کامیابی ہے۔
واضح رہے کہ ایلی کوہن نے محض چند دن پہلے نیتن یاہو کی انتہائی دائیں بازو کے اتحادیوں کی مدد سے بننے والی حکومت میں وزارت خارجہ کا عہدہ سنبھالا ہے۔ وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں مراکش کو متوقع وزرائے خارجہ کانفرنس کا میزبان بتایا گیا ہے۔ تاہم اس بیان میں کسی اور ملک کا نام نہیں لیا گیا ہے۔
2020 میں امریکی مدد سے تشکیل پانے والے ابراہم معاہدے کی بنیاد پر متحدہ عرب امارات ، بحرین ، سوڈان بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے والے ملکوں میں شامل ہیں۔