(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج فلسطینیوں کو ارض مقدس سے نکالنے کےلئے طاقت کا بھرپور استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ ہرطرح کے ہتھکنڈوں کا استعمال کررہی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز غیر قانونی صہیونی ریاست کی فوج نے غیر قانونی تعمیرات کا الزام عائدکرتے ہوئے مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے جنوبی علاقے مسافر یطا میں حمد عیسیٰ سے تعلق رکھنے والی ماعین کی بدوئی برادری کے پانچ مکانات کو مسمار کر دیا ۔
جبارین خاندان کے چار شہریوں یونس احمدصالح جبارین، خالد خلیل جابر جبارین، محمد احمد صالح جبارین اور عثمان محمد جبارین کے مکانات بھی اسرائیلی فوج نے شعب البطم بستی میں تباہ کر دیے۔