(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) شہید ہونے والوں میں سب سے زیادہ 167 کا تعلق دریائے اردن کے مغربی کنارے کے مختلف شہروں او رقصبوں سے تھا جبکہ 53 کا تعلق محصور شہر غزہ سے تھا۔
مڈل ایسٹ آئی کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق، غیر قانونی صہیونی فورسز نے دوسرے انتفاضہ کے بعد سے گذشتہ سال 2022 میں مقبوضہ مغربی کنارے میں سب سے زیادہ فلسطینیوں کو شہید کیا ۔
مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں کم از کم 222 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 48 بچے بھی شامل ہیں۔ شہید ہونے والوں کی کل تعداد میں سے 167 کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی مقبوضہ بیت المقدس سے ہے جبکہ 53 کا تعلق محصور شہر غزہ سے ہے اس دوران مزحمت کاروں کے حملوں میں چھ اسرائیلی فوجیوں سمیت 29 اسرائیلی بھی مارے گئے۔