(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیل کویہ تشویش لاحق ہے کہ یوکرین جنگ میں ایران کی فوجی صلاحیت پرروس کا بڑھتا ہوا انحصار اس کے بدلے میں تہران کو جوہری پروگرام کے لیے روسی مدد حاصل کرنے کا موقع مہیا کرسکتا ہے۔
غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے حالیہ سبکدوش ہونے والے وزیردفاع بینی گینز نے اسرائیلی فضائیہ کی گریجوایشن تقریب سے خطاب میں ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی تیاریوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا صہیونی ریاست نے ایران پر حملہ کرنے کے لیے اپنی جنگی تیاریوں کو بہتربنا لیا ہے۔انھوں نے فوج کی جانب سے بینی گینز نے بدھ کو کہ کسی دن پائلٹوں کو اس طرح کے حملے میں حصہ لینے کے لیے طلب کیاجاسکتا ہے۔
گینزنے کہا کہ’’آپ کسی بھی وقت ایران میں جوہری تنصیبات پر حملے میں حصہ لے سکتے ہیں۔اس کے لیے ہم تیاری کراچکے ہیں، جبکہ حالیہ برسوں میں تیاری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے‘‘۔
سابق وزیردفاع نے کہا کہ اسرائیل کویہ تشویش لاحق ہے کہ یوکرین جنگ میں ایران کی فوجی صلاحیت پرروس کا بڑھتا ہوا انحصار اس کے بدلے میں تہران کو جوہری پروگرام کے لیے روسی مدد حاصل کرنے کا موقع مہیا کرسکتا ہے۔ اسرائیل ایران کے اس دعوے کو بھی مستردکرچکا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے اور کہا ہے کہ وہ ایران کوجوہری بم کے حصول سے روکنے کے لیے کوئی بھی ضروری اقدام کرے گا۔