(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مسلح صہیونی آبادکاروں نے فلسطینیوں کی گاڑیوں پر پتھرا ؤ کیا جس سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور چارفلسطینی زخمی ہوئے ، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے قصبے حوارہ میں سلمان فارسی ر ؤ نڈ ابا ؤ ٹ کے قریب درجنوں غیر قانونی مسلح صہیونی آبادکاروں نے فلسطینی شہریوں کی گاڑیو ں پر پتھرا ؤ کیا جس کے باعث چار فلسطینی زخمی ہوگئے ، زخمیوں میں سے تین کو حوارہ کے ابن سینا ایمرجنسی سنٹر میں علاج کے لیے لے جایا گیا، اور چوتھا جس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے کو دھاشہ اسپتال منتقل کیا گیا ۔