(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب فوج نے فلسطینی نوجوان کے سینے اور کمرمیں گولیاں ماریں جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق، غیرقانونی صہیونی ریاست کی سیکیورٹی فورسز نے بدھ، 28 دسمبر 2022 کو تاریخی شہر الخلیل کے شمال واقع بیت عمر قصبے میں ایک فلسطینی نوجوان کو اس وقت گولیاں مار کر زخمی کر دیا جب وہ فوجی چیک پوسٹ کے قریب سے گزررہا تھا۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے اور وہ تشویشناک حالت میں اسپتال میں ہے۔
دوسری جانب صہیونی فورسز نے نوجوان کو زخمی کرنے کے بعد اشتعال میں آنے والے فلسطینیوں کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ربڑ کی گولیاں چلائیں جس سے متعدد فلسطینیوں کو سانس لینے میں تکلیف ہوگئی۔